ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہریانہ میں اسکول کے اساتذہ سے کام کے وقت جینس نہیں پہننے کا حکم جاری

ہریانہ میں اسکول کے اساتذہ سے کام کے وقت جینس نہیں پہننے کا حکم جاری

Sun, 12 Jun 2016 13:49:26  SO Admin   S.O. News Service

ہریانہ اسکول ٹیچرس یونین کی مخالفت ،اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اٹھایا گیا قدم قرار دیا 

چنڈی گڑھ، 11جون؍(آئی این ایس انڈیا)ہریانہ میں اسکول کے اساتذہ سے کہا گیا ہے کہ وہ کام کے وقت جینس نہیں پہنیں اور رسمی لباس میں آئیں۔بنیادی تعلیم ڈائریکٹر، ہریانہ(پنکلا)نے اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا ہے۔تمام ضلعی بنیادی تعلیم کے حکام کو بھیجے گئے حکم میں کہا گیاکہ یہ پایا گیا ہے کہ پرائمری اور مڈل اسکولوں کے اساتذہ جینس میں اسکول آتے ہیں۔یہ بھی پایا گیا ہے کہ جب وہ کسی کام کے لئے ڈائریکٹوریٹ آفس میں آتے ہیں تو یہاں بھی جینس پہن کر آتے ہیں جو غیر مناسب ہے۔حکم میں کہا گیا کہ براۂ مہربانی یقینی بنائے کہ کوئی بھی استاذ ا سکول(ڈائریکٹوریٹ) میں جینس پہن کر نہیں آئے اور انہیں رسمی لباس میں آنا چاہئے۔ہریانہ اسکول ٹیچر یونین نے حکم کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی حکومت کی اپنی ناکامیوں سے توجہ بٹانے کیلئے اٹھایاگیاقدم قرار دیا ہے۔ہریانہ اسکول ٹیچر یونین کے صدر وزیر سنگھ نے آج کہا کہ اساتذہ کے لئے ملبوسات اخلاق طے کرنے کا حکومت کا مکمل طور پر غلط حکم ہے۔اسے اساتذہ پر چھوڑ دیا جانا چاہئے کہ وہ کیا پہنیں۔ٹیچر کا کام پڑھانا ہے اور وہ جینس یا دھوتی میں بھی پڑھا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ حکم دو دن پہلے جاری کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حکم کے ساتھ حکومت محکمہ تعلیم سے متعلق مسائل سے اساتذہ کی توجہ بٹانا چاہتی ہے۔حکومت کا کام بجٹ کی تیاری، تبادلہ، تقرری کرنا وغیرہ ہے جونہیں کئے جا رہے ہیں۔سنگھ نے کہا کہ ہم اس حکم کی مخالفت کریں گے اور اس سلسلے میں 16جون کوپنچکولامیں محکمہ تعلیم کے سینئر حکام سے ملیں گے۔


Share: